قیدی وینز پر نامعلوم افرادکا حملہ ،متعدد فرارقیدی دوبارہ گرفتار

Oct 25, 2024 | 18:12 PM

ایک نیوز:دہشتگردی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
 پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد متعدد قیدیوں کو چھڑوا کر لے گئے،نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینوں پر فائرنگ کی، شیشے بھی توڑے حملے کے بعد وینوں میں سوار متعدد قیدی بھی فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وینوں میں اٹک جیل سے پیشی کیلئے لائے جانے والے قیدی سوار تھے، قیدی وینوں میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی موجود تھے۔
سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں وینز پر حملے کے معاملے پر تھانہ ترنول اور تھانہ سنگجانی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ،فرار ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، تاحال فرار ہونے والے ملزمان میں سے کوئی بھی پولیس کے ہاتھ نا آسکا،پولیس نے واقع سے متعلق عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ 3 قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا، سنگجانی ٹول پلازہ کے پاس نامعلوم ملزمان قیدی وین پر حملہ آور ہوئے، حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوگئے، فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام بنادی۔

مزیدخبریں