پنڈی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں344رنز بنا سکی،انگلینڈ کے بھی 3 آئوٹ

پنڈی ٹیسٹ:پاکستان پہلی اننگز میں344رنز بنا کر آؤٹ 
کیپشن: Pindi Test: Pakistan bowled out for 344 runs in the first innings

ایک نیوز: پاکستان اورانگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے ہیں ۔

انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 53 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں،جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،ڈکٹ کو ساجد کرولی اور پوپ کو نعمان علی نے آئوٹ کیا۔
پاکستان کو انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 77رنز کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 367رنز بناے تھے ، سعود شکیل کی بہترین بلے بازی 143رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ساجد خان 48رنز بنا کر ناٹ آؤٹ بلے باز تھے ۔
نعمان علی نے 45رنز بنائے، کپتان شان مسعود نے 26 رضوان نے 25رنز بنائے تھے ، انگلینڈ کی جانب سے ریحان نے4 جبکہ شعیب بشیر نے دو وکٹیں حاصل کیں، گس ایتکنسن نے دو جیک لیچ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔    

خیال رہے کہ اس سے قبل    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی،سپنر ساجد خان نے 6 جب کہ نعمان علی نے 3اور زاہد نے ایک  کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

جیمی سمتھ نے 7  چھکوں اور  4 چوکوں کی مدد سے 91رنز   انگلینڈ کی جانب سے بن ڈکٹ نے 52جبکہ گس ایتکنسن نے 39رنز بناے زیک کوراولے 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے, پیری بروک اور جے روٹ پانچ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ریحان احمد  9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے, جیک لیچ نے سولہ رنز بنائے کپتان بین سٹوک 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اولی پوپ صرف تین رنز بنا سکے تھے.