پاک بھارت ٹیمیں فائٹ کیلئے تیار،اتوار کو کانٹے دار مقابلے ہونگے:بابر راجہ

Oct 25, 2024 | 16:19 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان اور بھارت کی مکس مارشل آرٹس ٹیموں نے پریس کانفرنس کی۔
 صدر پاکستان مکس مارشل آرٹس بابر راجہ کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایم ایم اے کے مقابلے ہوں گے،اس سال خواتین کے مقابلے نہیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں خواتین فائٹر کم ہیں۔
  بابر راجہ نے کہا کہ تمام فائٹس فائنل ہو چکی ہیں کل تمام کھلاڑیوں کے ویٹ ہوں گے، دونوں ٹیمیں فائٹ کیلئے مکمل تیار ہیں ،اتوار کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
بھارتی فائٹر کا کہنا تھا کہ میں میچ کا پریشر نہیں لے رہا، میچ کے دن اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کروں گا،میچ کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا وہ رنگ میں ہی دیکھاؤں گا، پاکستان میں تمام چیزیں بھارت جیسی ہیں، تمام پاکستانی لوگ بہت اچھے ہیں۔
 پاکستان آکر اچھا لگا، جیسا سنا ویسا بلکل کچھ نہیں تھا، اس بار پرامید ہوں کہ میرے خاوند اپنا میچ جیتیں گے، پاکستان کی ایم ایم اے فیڈریشن کا صدر کون ہے اس کا فیصلہ آپ لوگوں نے کرنا ہے۔

مزیدخبریں