ڈی آئی خان :دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار شہید

Oct 25, 2024 | 16:09 PM

ایک نیوز:ترجمان وزارت داخلہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نےڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید جبکہ 3زخمی ہوئے۔
 ترجمان کے مطابق شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
شہداء میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان،سپاہی اخونزادہ،سپاہی حضرت اللہ،سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد،سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا ۔
زخمیوں میں ایف سی اہلکارنائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب ہیں،علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا ہے،ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پر عزم ہے،شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزیدخبریں