ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ۔
سونا 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2726 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھی ہوئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔