اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری ،17شہید42زخمی

اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری ،17شہید42زخمی
کیپشن: Israel bombed a refugee camp in Gaza, 17 dead and 42 injured

ایک نیوز: اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس سے17شہیداور42زخمی ہوئے ۔
 اسرائیلی بمباری سے لبنان کا بندرگاہی شہر طاہرکھنڈر بن گیا، بیروت کے جنوبی علاقوں سے انخلا کے نئے احکامات جاری ،اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 12 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ،حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے 4فوجی ہلاک،6زخمی ہوئے۔
اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 2 ہزار 593 افراد شہید ہو چکے ہیں ، اسرائیل نے وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا،خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 11 ماہ کا بچہ بھی شہید ہوا،کئی افراد ملبے تلے دب گئے ،المغازی کیمپ پر بمباری سے بچوں سمیت 4 افراد شہید،16زخمی ہوئے۔
 اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے انڈونیشین ہسپتال کے طبی کارکن کو شہید کردیا ، اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کا بیشتر حصہ خالی کرالیا۔