ایک نیوز:انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد میں علیمہ خان، عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس میں درخواست ضمانتیں منظور کرلی گئیں ۔
انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم دے د یا ،پراسیکیوٹرراجانوید نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کی ضمانت کی مخالفت کی، علیمہ خان، عظمیٰ خان کی بیس بیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔
تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں علیمہ خان اور عظمی خان چار اکتوبر سے گرفتار تھیں ، علیمہ خان، عظمی خان نے کارکنان کو لیڈ کیا، امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا، علیمہ خان، عظمی خان کی جانب سے استعمال کیاگیا میگافون برآمد ہوا۔