پاکستان سٹاک مارکیٹ نے 90ہزار کی سطح عبور کر لی

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے 90ہزار کی سطح عبور کر لی
کیپشن: Pakistan stock market has crossed the level of 90 thousand

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 90 ہزار کی سطح عبور کر گیا ۔
ہنڈرڈانڈیکس 90 ہزار 593 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 457 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔
181کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 222 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 64 کروڑ 86 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 36 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 90,593 جبکہ کم ترین سطح 89,373 پوائنٹس رہی ۔    
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 20 پیسے سستا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 277.84 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند ہوا۔