صادق آباد: گھر میں سلنڈر دھماکہ، میاں، بیوی، بیٹا جاں بحق

Oct 25, 2023 | 23:53 PM

ایک نیوز :صادق آباد کی الیاس کالونی میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور دو سالہ بیٹا شامل ہے۔دھماکہ میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کباڑیے کا کام کرتا تھا اور پرانا سلنڈر گھر لے کر آیا تھا۔

مزیدخبریں