کراچی: شادی کے گھر میں ایک کروڑ روپے کی چوری

کراچی: شادی کے گھر میں ایک کروڑ روپے کی چوری
کیپشن: کراچی: شادی کے گھر میں ایک کروڑ روپے کی چوری

ایک نیوز :کراچی کے علاقے سچل گلستان سوسائٹی میں شادی کے گھر میں تقریبا ایک کروڑ روپے کی چوری ہوئی ہے جبکہ گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔

کراچی میں سچل گلستان سوسائٹی میں شادی کے گھر سے ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا، نقدی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لی گئی ہے۔

اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلے سے ملکی اور غیرملکی کرنسی سمیت سونے کے زیورات اور پاکستانی 8 لاکھ روپے چوری کیے گئے ہیں، چوری کی گئی رقم اور زیورات کی کل مالیت ایک کروڑ روپے کے قریب ہے۔

مدعی کے بیان کے مطابق 25 ہزار ڈالر، 2 ہزار کینیڈین ڈالر، ایک ہزار یورو، 12 عدد سونے کی چوڑیاں،9 عدد سونے کے سیٹ، 4 ہیرے کی انگوٹھیاں چوری کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد 2 ڈرائیورز کو حراست میں لیا ہے، زیرحراست ڈرائیورز سے تفتیش کی جارہی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مبینہ ملزموں کی کار کا نمبر بھی حاصل کیا ہے، مبینہ چوری کی وردات میں استعمال ہونے والی کار بھی اصل مالک کے ڈرائیور نے کرائے پر دی تھی، جن افراد نے کار کرائے پر لی تھی ان کا شناختی کارڈ حاصل کیا ہے، جس پر کوئٹہ کا پتہ درج ہے۔