ایک نیوز :چین کے ای کامرس پلیٹ فارمز کی جانب سے آئی فون 15 کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق علی بابا سمیت دیگر چینی ای کامرس پلیٹ فارمز ایپل کی جانب سے لانچ کئے گئے نئے فون آئی فون 15 کی قیمت میں بڑا ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی فون 15 چین میں اپنے پچھلے ماڈل کی طرح فروخت نہیں ہو رہا ہے۔کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ چین میں آئی فون 15 کی فروخت آئی فون 14 کے مقابلے میں مارکیٹ میں لانچ ہونے کے پہلے 17 دنوں میں 4.5 فیصد کم تھی۔