ایک نیوز :سعودی حکومت نے وزٹ ویزے کی تجدید کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی طرف سے جاری کی گئی ان ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ سنگل انٹری وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع وزارت داخلہ کے الیکٹرانک سروسز پلیٹ فارم ’ابشر‘ کے ذریعے کروائی جا سکتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق سنگل انٹری ویزے کی مدت میں توسیع ابشر افراد، ابشر امال (بزنس)اور مقیم الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ اب سیاح اپنے سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7دن قبل بھی اس کی مدت میں الیکٹرانک طریقے سے توسیع کرا سکتے ہیں۔ اب اس کے لیے انہیں جزوات دفاتر جانے کی ضرورت نہیں۔
اس مقصد کے لیے اپنے ابشر اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، ضروری سروس فیس ادا کریں اور میڈیکل انشورنس کا ثبوت مہیا کریں۔ یہ ذہن میں رہے کہ آپ کے سیاحتی ویزے کی مدت میں توسیع مجموعی طور پر 180دن سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے۔
سعودی وزٹ ویزے کی تجدید کے لیے نئی ہدایات جاری
Oct 25, 2023 | 21:38 PM