آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی

Oct 25, 2023 | 20:51 PM

ایک نیوز :شہریوں کے لیے اچھی خبر، لاہور اورفیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں نیچے آنے پرمہنگائی کا طوفان تھمنے لگا۔ مختلف اقسام کے آٹے میں 5روپے سے 10روپے کلوتک کمی واقع ہوگئی۔ آٹے کی ریٹیل قیمت 150 روپیسے کم ہوکر 140 روپے کلو سے 145روپے کلو تک دستیاب ہونے لگا،اس کے علاوہ فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 10روپے کمی سے 150روپے کلو ہوگئی، جبکہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے سستاہوکر 160روپے کلوپرآگیا۔

دکاندار آٹا سستا ہونے کی وجہ گندم کی قیمتوں میں کمی اور وافرمقدارمیں دیسی اوردرآمدی گندم موجودگی کوقراردیتے ہیں۔دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی فی کلوقیمت 100روپے کلوسے کم ہونی چاہیئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزگندم کی قیمت میں تقریبا 200 روپے تک کی کمی ہوئی ہے، مارکیٹ میں گندم کی نئی قیمت 4 ہزار 4 سو 25 روپے ہو گئی ہے۔جس کے بعد 20 کلو کا تھیلا 150 روپے کی کمی ہونے سے 2 ہزار 7 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ تاجر اور دکانداروں نے امکان ظاہرکیاہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مذیدکمی آسکتی ہے۔

مزیدخبریں