جعلی پاسپورٹس کی تحقیقات کیلئے 9رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل  

Oct 25, 2023 | 19:03 PM

ایک نیوز :سعودی عرب میں12 ہزار افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری ہونے کا معاملے پر وزارت داخلہ نے نو رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی  ٹاسک فورس کے کنوینئر جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی ہوں گے ۔ ٹاسک فورس میں نادرا ،پی ٹی اے ،ایف بی آر ،آئی ایس آئی ، ایف آئی اے ،ایم آئی اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران  بھی شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس نیشنل ڈیٹا سینٹر میں فیٹا چوری اور ڈیٹا تبدیلی پر تحقیقات کرے گی ۔نیشنل ڈیٹا بیس تک غیر متعلقہ افراد کی رسائی کیسے ہوئی جانچ کی جائے گی۔

 ٹاسک فورس کسی بھی دیگر محکمے کے افسران کو معاونت کیلئے طلب اور تعینات کر سکے گی ۔سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو زیرتفتیش لایا جائے گا۔اندرونی اور بیرونی رابطوں اور ڈیٹا بریچ کے ذمہ داران کا تعین کیا جاے گا ۔ٹاسک فورس جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے والے ذمہ داران کا بھی تعین کرے گی۔ ٹاسک فورس مستقبل میں ایسی کوئی سرگرمی نہ ہو اس کے لیے سفارشات بھی جاری کرے گی۔ ٹاسک فورس کے کنوئینر دوران تفتیش دیگر پہلو سامنے آنے پر تفتیش کو بڑھایا جا سکے گا۔

مزیدخبریں