ایک نیوز : آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حصہ لیا۔
دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز اسکور کیے تاہم میچ کی خاص بات آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا بازو پر سیاہ پٹی باندھنا تھا۔
اس حوالے سے آسٹریلوی کرکٹ نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سابق آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کے بیٹے کے انتقال پر ان سے اظہار ہمدردی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔
The thoughts of the Australian Cricket community are with former Australian spinner Fawad Ahmed after the passing of his young son.
— Cricket Australia (@CricketAus) October 24, 2023
Our condolences are with Fawad, his family and friends in this terribly difficult time ❤️
بیان میں مزید کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹ کمیونٹی کی ہمدردیاں اس مشکل وقت میں فواد احمد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد اور ان کی اہلیہ نے رواں سال جون میں اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا تھا جسے صحت کے کئی مسائل کا سامنا تھا، میلبورن کے اسپتال میں اسکا علاج جاری تھا تاہم 23 اکتوبر کو کرکٹر نے اپنے بیٹے کی موت کی خبر کا اعلان کردیا۔
The Australian squad are wearing black armbands in respect of Fawad Ahmed and his family following their loss this week #CWC23
— cricket.com.au (@cricketcomau) October 25, 2023
اس وقت فواد احمد وکٹوریہ میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں حال ہی میں انہوں نے بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کے لیے کھیلا تھا۔ وہ 2013 میں آسٹریلیا کے لیے پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔