ایک نیوز :ن لیگ نے عام انتخابات پر قومی اتفاق رائے کی کوششیں شروع کردیں۔نواز شریف سیاسی قیادت سے مشورے کے بعد اتفاق رائے سے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو الیکشن پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔قومی اتفاق رائے سے سامنے آنے والی تاریخ چیف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو الیکشن سے قبل قومی سیاسی افہام و تفہیم پیدا کرنے کے لئے چاروں صوبوں کے دوروں کی بھی تجویز ،نواز شریف اپنے مقدمات کے خاتمے کے بعد قومی قیادت سے رابطے و ملاقاتیں کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ مل کر شفاف و قابل قبول الیکشن کے انعقاد کےلئے تجاویز الیکشن کمیشن کو دی جائیں گی۔شہباز شریف اور اسحاق ڈار سیاسی قیادت سے رابطے و ملاقاتیں کر کے الیکشن کے نقطے پر متفقہ لائحہ عمل دیں گے۔
ن لیگ الیکشن کے ایشو پر سیاسی قیادت کے سامنے اتفاق رائے کے اغراض و مقاصد سامنے رکھے گی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوشش ہے کہ الیکشن کے ایشو پر تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے کےساتھ مل کر چلا جائے۔