رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے شیڈول کا اعلان  

رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے شیڈول کا اعلان  
کیپشن: Announcement of Raiwand Global Tablighi Jamaat schedule

ایک نیوز :رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے شیڈول کا اعلان  ،پہلا مرحلہ 2نومبر سے شروع ہوگا ۔

 اجتماع کے پہلے مرحلہ میں دیر، سرگودھا ،صوبہ سندھ، راولپنڈی اور بنوں ڈویژن کے مندوبین شرکت کریں گے۔ پہلے مرحلہ کا احتتام 5 نومبر اختتامی دعا کے ساتھ ہوگا۔

 عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 9 نومبر کو ہوگا۔ دوسرے مرحلہ میں گوجرانوالہ مانسہرہ بہاولپور کوہاٹ مردان ڈویژن کے مندوبین شرکت کریں گے۔

عالمی تبلیغی اجتماع میں پاکستانیوں کے علاوہ دنیا بھر سے علماء اکرام اور مندوبین بھی شرکت کریں گے۔ اجتماع کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور تبلغی جماعت  کی جانب سے انتظامات جاری ہیں۔