ایک نیوز:آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔
THE FASTEST WORLD CUP CENTURY OFF JUST 40 BALLS!
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 25, 2023
GLENN MAXWELL, TAKE A BOW https://t.co/Ooa5KmJ6L7 | #AUSvNED | #CWC23 pic.twitter.com/my82jBkEkz
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آج آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں دہلی میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کینگروز نے نیدرلینڈز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پہلے ڈیوڈ وارنر نے سنچری اسکور کی جس کے بعد گلین میکسویل کریز پر آئے اور چوکے چھکوں کی بارش کر دی۔میکسویل نے 40گیندوں پر 8چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر کی اننگ میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے۔