ایک نیوز : صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی پھر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ۔
اینٹی کرپشن لاہور کی جانب انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے راہدری ریمانڈ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔جج ابو الحسنات ذولقرنین نے پرویز الٰہی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا ۔
اینٹی کرپشن حکام پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے لیکر لاہور روانہ ہو گئی۔پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے عدالت پیش نہ کیا گیا۔