چین نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا

چین نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا
کیپشن: China sacks defense minister

ایک نیوز : چین کے وزیر دفاع جنرل لی شانگفو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ تاہم ان کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور فوری طور پر متبادل کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ۔
 چینی وزیر دفاع جنرل لی شانگفو تقریباً دو ماہ سے عوامی سطح پر کہیں بھی نظر نہیں آ رہے تھے۔ حالیہ مہینوں میں وہ ایسے دوسرے سینیئر چینی رہنما ہیں، جنہیں پراسرار حالات میں عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔جنرل لی شانگفو 29 اگست کے بعد سے ہی عوامی سطح پر کہیں نظر نہیں آئے تھے اور آخری بار انہیں 'چینی افریقی امن فورم' میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
 جولائی میں وزیر خارجہ کن گینگ کو بغیر کسی وضاحت کے اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پراسرار حالات میں معزول ہونے والے چینی وزیر دفاع لی شانگفو دوسرے سینیئر رہنما ہیں۔
65 سالہ جنرل لی شانگفو نے گزشتہ مارچ میں ہی اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے گزشتہ ماہ یہ اطلاع دی تھی کہ ان سے آلات کی خریداری اور ترقیاتی پروگرام میں مشتبہ بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔