ایک نیوز: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشان حیدر) کی شجاعت، دلیری اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اپنے بیان میں کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے 1971 کی جنگ کے دوران شجاعت، دلیری اور بہادری کی بے مثال تاریخ رقم کی، شدید زخمی ہونے کے باوجود لانس نائیک محمّد محفوظ شہید نے دشمن کے بنکر میں گھس کر دشمن کو دبوچ کر جام شہادت نوش کی۔
راجا پرویزاشرف کا مزید کہنا تھا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی قربانی کو تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک افواج کے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہید لانس نائیک محمد محفوظ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔