سائفر کیس: عمران خان نے فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

سائفر کیس: عمران خان نے فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
کیپشن: Cipher case: Imran Khan challenged the indictment proceedings in the Islamabad High Court

ایک نیوز: سائفر کیس میں عمران خان نے 23 اکتوبر کے فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمہ کی نقول تقسیم ہونے کے سات دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے سات روز کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔ 

ٹرائل کورٹ نے جلدبازی میں فرد جرم عائد کی اور جلدبازی میں مکمل کرنا چاہتی ہے۔ اعلی عدلیہ کی جانب سے ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں۔ 

جلدبازی میں ٹرائل آگے بڑھانے سے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہونگے، مرکزی ثبوت سائفر ٹیلی گراف کی عدم موجودگی میں ٹرائل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا 23 اکتوبر کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔