نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زیڈونگ کی ملاقات

chinese ambessedor called on PM kakar
کیپشن: chinese ambessedor called on PM kakar
سورس: google

ایک نیوز : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے ملاقات  کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پُرتپاک استقبال اور شاندار انتظامات پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے گا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انشئیٹو پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔چین اور پاکستان کی دوستی فلک بوس پہاڑوں سے بلند اور گہرے سمندروں سے ذیادہ گہری ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری —سی پیک —کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاکستان کے ترقی اور معاشی استحکام میں چین کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی  کرائی ۔