سرکاری پیسے سے سوشل میڈیا ٹیمز کی بھرتی، زہریلا پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کا بڑا سکینڈل

Oct 25, 2023 | 14:05 PM

 ایک نیوز : پی ٹی آئی کے عہد اقتدار میں سرکاری سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے ریاست مخالف پراپیگنڈہ کا انکشاف ہوا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا جعلی امیج گھڑنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ۔سرکاری وسائل کے بل بوتے پہ پی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر اور ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا اور  مخالفین کی کردار کشی اور ہرزہ سرائی کیلئے سوشل میڈیا ٹیموں کا بے دریغ استعمال ہوا ۔

 سرکاری منصوبوں کی تشہیر کے بجائے زہریلا پراپیگنڈا کیا جاتا رہا۔ سرکاری وسائل غیر قانونی سیاسی تشیہری مہم کیلئے استعمال رہے۔

 پی ٹی آئی دور کا ایک بڑا سکینڈل بے نقاب ہوا ہے جس میں  سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو پی ٹی آئی کے مذموم بیانیے کو پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا۔ جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کو شخصیت پرستی اور جھوٹ کے پرچار کیلئے استعمال کیا گیا۔

 ان اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے، پروپیگنڈہ مہم، ڈس انفارمیشن، سازشی بیانیہ سازی اور عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ سرکاری پیسوں سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کی مکروہ حرکت بے نقاب ہوگئی۔

 معاشرے میں نفرت انگیز بیانئے سے عدم استحکام کو فروغ دیا گیا۔ یادرہے پراپیگنڈا اکاؤنٹس کے فالورز سرکاری وسائل سے بڑھائے گئے لیکن اختتام پر یہ اکاؤنٹ پی ٹی آئی کے سیاسی کارکنان استعمال کرتے رہے

 مجموعی طور پر اس  پروجیکٹ کی لاگت 870 ملین رکھی گئی تھی۔مزید تحقیق میں پی ٹی آئی کے مبینہ طور پر بدنیتی پر مبنی ایجنڈے کا انکشاف ہوا جس میں سوشل میڈیا ٹیمز کو پی ٹی آئی نے غیر قانونی طور پر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

 ان ملازمین کی تنخواہ 25ہزار - 40 ہزار روپے تھی اور سرکاری فنڈز سے ان سوشل میڈیا ٹیموں پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔

پی ٹی آئی کے اس ریاست مخالف پروپیگنڈے میں شامل 800پہلے سے موجود اکاؤنٹس  کی جب تحقیق کی گئی تو چشم کشا حقائق سامنے آئے۔ان ملازمین میں سے 72.5 فیصد اکاؤنٹس کا 2021 سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف کوئی سیاسی جھکاؤ  ہی نہیں تھا۔

جون 2022 کے بعد 86فیصد اکاؤنٹس نے اپنا سیاسی جھکاؤ تبدیل کر لیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پی ٹی آیی کا بیانیہ پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔  

ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کا کبھی کوئی نظریہ  تھا ہی نہیں ، یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی جو کہ ریاست پاکستان کے خزانے سے پیسے دے کر  کروائی جا رہی تھی۔  غریبوں کی خون پسینے کی کمائی سے دیئے گئے ٹیکس کا پیسہ جو پی ٹی آئی  کی حکومت نے اپنے پروپیگنڈے کے لئے جھونک دیا ۔

پی ٹی آئی نے پارٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کیا اور ان کا ایسا استعمال کیا جواخلاقیات اور  شرافت کے اصولوں کے خلاف تھا۔ عوام کے پیسوں  پر ریاست مخالف مواد پھیلایا گیا۔

 ان اکاؤنٹس نے 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے کارکنان  اور عوام کو اشتعال دلانے، تشدد  پر  بھڑکانے اور ممکنہ طور پر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا اور عوام اور اداروں میں نفرت پھیلا کر درڑیں ڈالنے کی کوششیں کیں۔ جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کی بھرتی کا عمل غیر قانونی اور فراڈ پر مبنی تھا۔

مزیدخبریں