تعلیمی اداروں، ہاسٹلز میں نوجوانوں کو شراب بیچنے والا ملزم گرفتار 

تعلیمی اداروں، ہاسٹلز میں نوجوانوں کو شراب بیچنے والا ملزم گرفتار 
کیپشن: Accused selling liquor to youths in educational institutions, hostels arrested

ایک نیوز: پنجاب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں نوجوان نسل کو شراب بیچنے والا ملزم پکڑ لیا۔ 

ایس پی کینٹ نے بتایا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے سینکڑوں بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔ تھانہ ڈیفنس کی پولیس نہایت طالب علم کی خفیہ اطلاع پر کاررواٸی کر کے بدنام زمانہ شراب فروش زبیر عرف جیری کو گرفتار کیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور کالجز کے اطراف میں شراب بیچنے کا اعتراف کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔