لاہورماسٹر پلان میں مبینہ بدعنوانی: پرویزالہٰی کے اہلخانہ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

Oct 25, 2023 | 12:03 PM

ایک نیوز: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں لاہور کے ماسٹر پلان میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی ،راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کو 15 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ 

عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں پر 15 نومبر تک توسیع کردی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ  میرا تبادلہ ہوچکا ہے اس میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں