ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔
تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے 27 اکتوبر کو سی سی پی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ سی سی پی او لاہور نے سرکاری وکیل کے ذریعے جواب جمع کروایا۔ سی سی پی او کا جواب عدالت کو مطمئن نہیں کرسکا۔
حکمنامے میں لکھا ہے کہ سی سی پی او لاہور خود پیش ہوکر وضاحت دیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے تیسرے مقدمے میں نامزد کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔