نگران وزیراعلیٰ کی لاہور میں دل کا ایک اور بڑا ہسپتال بنانے کی منظوری

Oct 25, 2023 | 11:34 AM

ایک نیوز: پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کا رش، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں دل کا ایک اوربڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ جناح ہسپتال کی ایمرجنسی وٹراما سنٹرپراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی وٹراماسنٹر کو جناح ہسپتال میں شفٹ کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ 

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی عمارت 7منزلہ اوربیڈز کی تعداد250ہوگی۔ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پی آئی سی کے بعد لاہور کا سب سے بڑا دل کاہسپتال ہوگا۔

سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصوبے پر ہونے والے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر،سیکرٹریز صحت،تعمیرات ومواصلات،سپیشل سیکرٹری صحت،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج،ایم ایس جناح ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں