لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، 163 ملزمان کیخلاف مقدمات، 36 گرفتار

لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، 163 ملزمان کیخلاف مقدمات، 36 گرفتار
کیپشن: LESCO's anti-electricity theft campaign, cases against 163 accused, 36 arrested

ایک نیوز: لیسکو کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے جس کے تحت 163 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور 36 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ 

ترجمان لیسکو کے مطابق ریجن بھر میں کل 250کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،247کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دائر ہوئیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12کمرشل، 2 زرعی، 1 انڈسٹریل اور 235 ڈومیسٹک تھے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کوتین لاکھ پانچ ہزاراکاون یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔  24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑچوالیس لاکھ آٹھ ہزار بیس روپے ہے۔ 

ایسٹرن بائی پاس گجرپورہ کے علاقے میں کنکشن کو پانچ لاکھ چار ہزار پانچ سو روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ فیملی ان ہوٹل کے کنکشن کو پندرہ لاکھ نو ہزار سترروپے کا جرمانہ کیا گیا۔

رام کوٹ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں کنکشن کوتین لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ انار کلی گوالمنڈی کے علاقے میں ایک کنکشن کوتین لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق مہم کے دوران اب تک 6942 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور مجموعی طور پر 20911 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 20699 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، 19948 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ 

بجلی چوروں کو اب تک چارکروڑپندرہ لاکھ چھیاسی ہزاردو سو پچپن یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔ چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت ایک ارب اسی کروڑستاسی لاکھ پندرہ ہزارچھے سوچھیالیس روپے ہے۔