ایلون مسک نے تیسری جنگ عظیم کے خطرے سے آگاہ کردیا

Oct 25, 2023 | 11:17 AM

ایک نیوز : غزہ اسرائیل تنازعے پر ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تہذیبی خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ایلون مسک نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسرائیل حماس تنازعے کے علاوہ روس یوکرین میں جاری جنگ تیسری عالمی جنگ کے خدشات کو بڑھانے کا باعث ہیں۔

انٹرویو کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ تیسری عالمی جنگ تہذیبی خطرہ ہے جس کے اثرات سے نکلنا شاید ممکن نہ ہو، ضروری ہے کہ تیسری عالمی جنگ سے بچنے کو ترجیح دی جائے۔ یہ اہم ہے کہ جنگ سے بچنے کی سوچ کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ روس، چین اور ایران کا اتحاد امریکا کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ یوکرین میں قیامِ امن ضروری ہے جبکہ میرا خیال ہے کہ روس کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی میں تاخیر غیر ضروری ہے۔

یوکرینی حکام نے مسک کی تجاویز کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا ہے۔

تاہم ارب پتی جنگ میں ایک بااثر شخصیت رہے، کیونکہ یوکرین کی فوج نے طاقتور سٹار لنک انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا، حالانکہ مسک پر مخصوص اوقات میں یوکرینی فوج سے مواصلات کو معطل کرنے کا الزام لگایا گیا۔

حماس کے اچانک حملے کی وجہ سے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے مسک نے کہا کہ روس، چین اور ایران کے اتحاد سے امریکا کو مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں