پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ ذیشان محسود نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

Oct 25, 2023 | 11:06 AM

ایک نیوز: جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر ذیشان محسود نے ہائی نیز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے 30 سیکنڈز میں 100 ہائی نیز کا چیلنج ریکارڈ ذیشان محسود نے بڑے مارجن 126 ہائی نیز کر کے توڑ دیا۔

ذیشان محسود ورلڈ لیول پے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ ذیشان محسود ایمیچور ایم ایم اے ساؤتھ ایشیئن لیول پے ٹاپ رینک پر ہیں۔ 

یاد رہے کہ ذیشان محسود 80 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ عرفان محسود کے چھوٹے بھائی ہے۔ عرفان محسود کے اب تک 15 شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ عرفان محسود کا کلب اب تک 113 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکا ہے۔

مزیدخبریں