پاکستان اور آئی ایم ایف کے اگلی قسط کیلئے مذاکرات 2 نومبر کو ہوں گے

Oct 25, 2023 | 10:29 AM

ایک نیوز: پاکستان اور آئی ایم ایف کے اگلی قسط کیلئے مذاکرات 2 نومبرکو ہونگے۔ جس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 71 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ناتھن پورٹر کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بیرونی سیکٹر کے چیلنجوں کے باوجود مذاکرات کی کامیابی کیلیے پرامید ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرفریقین میں سٹاف لیول مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو آئی ایم ایف کا بورڈ دسمبرمیں قرض کی اگلی قسط کی منظوری دے دے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ان مذاکرات میں سب سے مشکل بات بیرونی فنانسنگ میں پایا جانے والا  فرق ہوگی۔ حکومت پاکستان نے یوروبانڈز اور کمرشل قرضوں کے باوجود بیرونی فنانسنگ میں شارٹ فال کا اندازہ ساڑھے چار ارب ڈالر لگا رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ڈالرکے مقابلے میں روپے کا ایکسچینج ریٹ اور مانیٹری پالیسی بھی زیربحث آئیں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاورڈویژن سرکلرڈیبٹ میں کمی لانے کی شرط پوری کرچکی ہے۔

مزیدخبریں