ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد شہبازگِل کے بغاوت پراکسانےکےکیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج طاہر عباس سپرا نے شریکِ ملزم عمادیوسف کے خلاف ٹرائل ختم کردیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے شریکِ ملزم عمادیوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عمادیوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیاجاتاہے۔ کیس میں اشتہاری شہبازگِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتےہیں۔
عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ شہبازگِل جب بھی نظر آئیں، گرفتار کرکےعدالت پیش کیاجائے۔