سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان

Oct 25, 2023 | 08:53 AM

ایک نیوز:  اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازعہ کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔ 

منیر اکرم نے اس بات پر افسوس کیا کہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہیں کی جاسکی جس کی بھاری زمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے جو اس تنازعہ کو بڑھانے کے زمہ دار ہیں۔

مزیدخبریں