منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں 

Oct 25, 2023 | 10:04 AM

ایک نیوز: نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ اکتوبر میں پنجاب سے 5.277، بلوچستان سے 147، خیبر پختونخوا سے 37.85، نارتھ سے 294.08 اور سندھ سے 168 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔ 

پنجاب سے 2 کلو ہشیش اور 3.12 کلو ہیروئن، 0.15 کلو میتھ برآمد ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 6.15 کلو ہیروئن، 29.71 کلو ہشیش اور 1.795 کلو میتھ برآمد کی گئی۔ اسی طرح سندھ سے 168 کلو اور بلوچستان سے 147 کلو ہشیش برآمد کی۔ 

منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب سے 6, سندھ سے 2، بلوچستان سے 1 اور خیبرپختونخوا سے 12 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ 

یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 25984 کلو منشیات برآمد کرکے 259 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ 

نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزیدخبریں