غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں صرف 6 دن باقی

Oct 25, 2023 | 09:49 AM

ایک نیوز: غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں صرف 6 دن باقی ہیں۔ 31 اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلاء ناگزیر ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم غیرقانونی باشندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 31 اکتوبر کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیرقانونی افراد کو پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں