خیبر پختونخوا: سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار

خیبر پختونخوا: سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار
کیپشن: خیبر پختونخوا: سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار

ایک نیوز : خیبر پختونخوا حکومت نے مالی بحران کی وجہ سے صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلئے مالیاتی ایمرجنسی لگانے اور سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کرنےکے حوالے سے سفارشات تیار کرلی ہیں  جس کو منظوری کےلئے جلد چیف منسٹر کو ارسال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فنانس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش شدید مالی بحران کا جائزہ لیا گیا اور اس کو کنٹرول کرنے کےلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلئے مذکورہ اجلاس میں سفارشات مرتب کی گئیں جس کے مطابق صوبے کو درپیش مالی بحران کو کنٹرول کرنے کےلئے تین آپشنز استعمال کئےجائیں گے۔

پہلے آپشن کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بجٹ میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں دیا گیا 35 فیصد اضافہ واپس لیا جائیگا جس سے ماہانہ 9ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ دوسرے آپشن میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کرے گی جس سے ماہانہ 8ارب روپے کی بچت ہوگی۔

مالی بحران کے درمیان کے پی حکومت تنخواہوں میں کٹوتی پر غور کر رہی ہے۔جبکہ تیسرے آپشن میں صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو دی جانے والی ایگزیکٹیو الاٶنس ہیلتھ پروفیشنل الاٶنس اور دیگر الاٶنسز کو ختم کرے گی جس سے صوبائی حکومت کو ماہانہ 2ارب روپے کی بچت ہوگی۔