ایک نیوز : تائیوان کے ایک جوڑے نے اپنی شادی سے قبل کوڑے کے ڈھیر کے سامنے فوٹوشوٹ کروایا ۔
VIDEO: ???????? 'Til trash do us part': Taiwan couple embraces garbage wedding shoot
— AFP News Agency (@AFP) October 23, 2023
Iris Hsueh and her fiance embrace in front of a mountain of trash in an unorthodox pre-wedding photo, one the bride hopes will discourage guests from generating unnecessary garbage at their nuptials pic.twitter.com/SKHFRU24WP
کوڑے کے سامنے فوٹو شوٹ کرواتے دیکھ کر لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات آئی کہ آخر کوئی گندگی کے سامنے فوٹو شوٹ کیوں کروائے گا؟
شادی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے لوگ عالیشان جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں جہاں دلہا اور دلہن تصاویر بنواتے ہیں، دنیا بھر میں لوگ اپنی شادیوں پر یہ ہی کرتے ہیں لیکن تائیون کے ایک جوڑے نے شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے کوڑے والی جگہ منتخب کی۔
ماحول دوست جوڑے ایرس ہسوہ اور ان کی منگیتر نےگرین پیس کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ گندگی پھیلانا کتنا ناگوار ہوسکتا ہے۔
دونوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ان کے اس اقدام سے لوگ بلاوجہ سڑکوں پر کوڑا پھینکنے سے رُک جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے جنوری میں طے شادی میں مدعو کیے گئے افراد کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ شادی میں آکر وہاں بچ جانے والی کھانے کی اشیا یا سامان اپنے ساتھ لے جانے کے لیے کوئی ڈبہ، کنٹینر یا شاپر لائیں۔