ایک نیوز نیوز :کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ کرتےہوئے نئی قیمت 170 روپے مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دن دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 170 روپے مقرر کی گئی ہے جس پر دودھ فروش ناراض ہوگئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں دودھ 120 روپے سے بڑھا کر 170 روپے لیٹر کردیا گیا ، کراچی کیٹل اینڈ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کو دودھ کی نئی قیمتوں کا تعین سے آگاہ کردیا ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے ڈیری فارمرز کو دودھ 153 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حساب سے ہول سیلرز 160 روپے اور ریٹلرز 170 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرسکیں گے۔ دوسری جانب ڈیری فارمرز نے کمشنرکراچی کی جانب نئی طے کردہ قیمتوں کو مسترد کردیا ہے۔
دودھ کی قیمت میں 50روپے فی لیٹر اضافہ
Oct 25, 2022 | 22:25 PM