امریکی صدر راستہ بھول گئے 

Oct 25, 2022 | 21:31 PM

ایک نیوز نیوز : امریکی صدرجو بائیڈن کی غائب دماغی کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو بائیڈن وائٹ ہاؤس کے لان میں درخت لگانے کی مہم میں حصہ لینے کے بعد اپنا راستہ بھول گئے ہیں۔اخبار ’’دی ڈیلی میل‘‘ کے مطابق بائیڈن کنفیوزہو کر ایک سمت بڑھنے لگے، پھر اچانک رک گئے اور گارڈز سے پوچھنے لگے کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے۔ جب ان کے گارڈز نے صحیح سمت کی طرف اشارہ کیا تو بائیڈن نے کہا کہ میں دوسری سمت جانا چا رہا تھا ، گارڈز نے جواب میں تصدیق کی کہ وہ واقعی غلط سمت پر تھے۔


 آخر کار بائیڈن گارڈز کے بتائے راستے پر وائٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہوگئے۔ایک اور موقع پر بائیڈن پِٹسبرگ، پنسلوانیا میں ایک تقریر کے بعد الجھن میں نظر آئے جہاں وہ پوڈیم سے اپنا راستہ تلاش کرنے سے قاصر ہوکر رہ گئے۔

مزیدخبریں