ایک نیوز نیوز: دنیا کا میلا ترین شخص امو حاجی 94 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی اِرنا کے مطابق امو حاجی کا تعلق ایران کے صوبے فارس سے تھا اور وہ تقریباً 67 سالوں سے نہایا نہیں تھا۔
امو حاجی ایران کے جنوبی صوبے فارس کے گاؤں دیجگاہ سے قیام پذیر تھا، اور وہ غیرشادی شدہ تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق حاجی بیمار پڑنے کے ڈر سے نہاتا نہیں تھا لیکن کچھ مہینے پہلے گاؤں والوں نے اسے زبردستی نہلا دیا تھا۔
جس کے بعد اس کی طبیعت خراب رہنے لگی اور بالاخر گذشتہ اتوار کے روز اللہ کو پیارا ہو گیا۔
امو حاجی سے جب لوگ پوچھتے تھے کہ وہ اس طرح کیوں رہتا ہے تو انہیں بتایا کرتا تھا کہ جوانی میں محبت میں ناکامی کے بعد سے اس نے ایسا رہنا شروع کیا تھا۔
گندہ رہنے کے ساتھ ساتھ کھانے میں بھی امو حاجی گلا سڑا گوشت کھاتا تھا، اور گندے کین میں پانی بھر کر لاتا اور وہی پیتا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 2013 میں دنیا کے میلے ترین آدمی پر دستاویزی فلم ’دی اسٹرینج لائف آف امو حاجی‘ بھی بنائی گئی تھی۔