ایک نیوز نیوز: کسان اتحاد نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ اوردیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 5 نومبر کو ایک مرتبہ پھر اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ہم 5نومبر کوایک مرتبہ پھر ڈی چوک پہنچ رہے ہیں، 4 نومبر کو ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان کے سامنے دھرنا دیں گے۔
خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ ہمیں دینے والے پیکچ سے کیسکو کے واجبات ادا کئے جائیں، 8 دن کسان اتحاد نے اسلام آباد میں دھرنا دیا، دھرنے کے دوران رانا ثنا اللہ کے ساتھ معاملات خراب ہوئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آٹھ روز بعد وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اعلان کے بعد صرف چند کسانوں کو سولر دیے گئے، ہم سولر کی تقسیم میں ہونے والی کرپشن پر نیب جارہے ہیں۔