ایک نیوز نیوز : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف اور جرمن سفیر نے باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمن سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی اور دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کی توقع کا اظہارکیا ۔ جرمن سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی ۔ جرمن سفیر نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔