بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات 

Oct 25, 2022 | 17:28 PM

ایک نیوز نیوز : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی ۔ دونوںرہنماؤں کے درمیان تجارتی روابط میں مزید اضافوں پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں