ایک نیوز نیوز: لاہور میں بہروپئے قاتل سرعام دندنانے لگے برقعہ پہنے شخص کی فائرنگ سے شہری قتل ہو گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کچھ عرصہ خاموشی کے بعد قاتل پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ شاد باغ میں شہری کو برقعہ پہنے بہروپئےقاتل نے سرعام فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔
لاہور کے علاقے شادباغ میں برقعہ پہنے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو سرعام قتل کردیا ہے۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد علی بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کاروبار کی دشمنی کی نذرہوگیا ۔مقتول اپنے بھائی فیصل بٹ کیبل والے کے قتل کے مقدمہ کا مدعی تھا ۔ مقتول کو کافی دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھی۔
فائرنگ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزم کو نہیں پکڑ سکی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقعہ پوش ملزم دفتر کے باہر بیٹھے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دیتے ہیں۔
پو لیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے ارسال کردی ہے جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-25/news-1666697013-1106.mp4