طلبا کیلئےآن لائن سسٹم کے تحت امتحانی پرچے تیار

ہم نے ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جس کے ذریعے طلبا کی بہتر سے بہتر لرننگ ہو گی۔ 
کیپشن: ہم نے ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جس کے ذریعے طلبا کی بہتر سے بہتر لرننگ ہو گی۔ 

ایک نیوز نیوز: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سوالیہ پرچوں کا آئٹم بنک سسٹم کا افتتاح کر دیاہے۔  

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ چند سال پہلے ہم نے طلبا کی بہتری کیلئے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات ختم کئے تھے۔ اساتذہ اپنی کارکردگی بہتر رکھنے کے لئے طلبا کو پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات میں نقل کراتے تھے۔ ہم نے ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جس کے ذریعے طلبا کی بہتر سے بہتر لرننگ ہو گی۔ 

مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ اب سے 50 فیصد ایم سی کیوز اور 50 فیصد کمپری ہینسوکی طرز پر پیپر تیار کئے جائیں گے۔ آئٹم بنک سسٹم کے ذریعے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے آن لائن سسٹم کی مدد سے پیپر تیار کئے جائیں گے۔ ایم سی کیوز کا جواب طلبا تب ہی دے سکتے ہیں جب انہوں نے باقاعدہ تیاری کی ہو گی: مراد راس