ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلوی کھلاڑی کورونا کا شکار

 ایڈم زمپا آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ 
کیپشن: ایڈم زمپا آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ 

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے ہےکہ  ایڈم زمپا کو کورونا کی معمولی علامات ہیں جس کی وجہ سے ایڈم زمپا آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈم زمپا کی جگہ ایشٹون اگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل آئرلینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے  کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔