ایک نیوز نیوز: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لندن کے مشرقی علاقے الفورڈ میں ہینلے روڈ پر پیش آیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ الفورڈ میں لڑائی اور فائرنگ کی اطلاعات ملنے پر وہ جب وہاں پہنچے تو فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوچکا تھا جبکہ دوسرا کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واقعے کا ملزم تاحال مفرور ہے، اس سلسلے میں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔