اسرائیلی فورسز کے مغربی پٹی پر حملے میں 6 فلسطینی شہید

Oct 25, 2022 | 15:13 PM

ایک نیوز نیوز: اسرائیلی فورسز کے مغربی پٹی پر حملوں میں 6 فلسطینی شہید اور تقریباً 20 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی نابلس میں فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جبکہ ایک فلسطینی رملہ میں جھڑپوں کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے عرین الاسود کے ہیڈ کورٹر پر حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ گروہ کا نیا راہنما ودیع ال ہوح بھی فاءرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ 

اسرائیلی فورسزز کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس اور انٹیلیجنس اہلکاروں کی مدد سے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جو فلسطینی جنگجگو گروپ عرین الاسود کے زیر استعمال تھے۔

اسرائیلی فورسزز نے مزید کہا کہ فورسز نے دھماکہ خیز مواد بنانے والی جگہ کو دھماکے سے اڑا دیا، کارروائی کے دوران متعدد مسلح مشتبہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ 

خیال رہے کہ 1967 میں اسرائیل نے فلسطین کے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور حالیہ چند ماہ سے مغربی کنارے کے شمالی علاقوں بالخصوص نابلس اور جنین میں شدید جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے

مزیدخبریں