صحافی ارشد شریف کی موت پر مریم نواز کا تبصرہ ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ 

صحافی ارشد شریف کی موت پر مریم نواز کا تبصرہ ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ 

ایک نیوز نیوز: لیگی نائب صدر مریم نواز نے مرحوم صحافی ارشد شریف کی موت  پر ایک بیان دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ''کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران کیلئے خبر  ہے کہ یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے۔  اس اینکر نے بہت پروگرام کئے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑای۔ ا آج دیکھیں وہ وقت خود اس اینکر پر آگیا ہے۔

مریم نواز نے  اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں مجھے یہ ری ٹویٹ  (شیئر)  کرنا اچھا نہیں  لگ رہا لیکن یہ بنی نوع انسان کے لیے ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے۔

مریم نواز کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ متعدد صارفین نے ارشد شریف کے پرانے ٹوٰیٹس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کردئیے  ہیں جن میں ارشد شریف نے مریم نواز اور ان کی والدہ کلثوم نواز کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے بھی مریم نواز کے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ اس بیان سے ارشد شریف کی توہین کرنا مقصد تھا لیکن اس بیان سے آپ کی ذہنیت مزید آشکار ہوئی ہے،آپ کو شرم آنی چاہیے  تھی اس وقت جب پورا ملک ارشد شریف کی شہادت سے دکھ اور گریہہ کی کیفیت ہے۔  آپ نے صرف ارشد کی والدہ اور خاندان کے دکھ میں نہیں ہر پاکستانی کے دکھ میں اضافہ کیا ہے ۔ 

اس کے علاوہ دیگر سیاسی ، صحافتی شخصیات کی جانب سے مریم نواز کے بیان کی مذمت کی گئی۔